کراچی میں 'اغوا' ہونیوالی کم سن بچی مل گئی

 کراچی میں 'اغوا' ہونیوالی کم سن بچی مل گئی


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی ساڑھے 3 سال کی بچی چند گھنٹوں بعد مل گئی۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق ساڑھے 3 سال کی سائرہ کو گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہناہے کہ مبینہ اغوا کا واقعہ صبح نو بجے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گل ہوم کے قریب پیش آیا۔
سہیل فیاض نے تصدیق کی ہے کہ سائرہ  واقعے کے چند گھنٹے بعد سہراب گوٹھ کے قیوم آباد قبرستان  کے قریب سے مل گئی
۔

Post a Comment

0 Comments