عاقب جاوید نے ڈومیسٹک کوچز اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعیناتیوں پر سوالات اٹھا دیے
پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹیموں کی سلیکشن، کوچز کی تقرری، ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعیناتیوں اور مستقبل کے وژن پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کس طرف جا رہے ہیں اور یہ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، اس وقت نظر تو یہ آ رہا ہے کہ پی سی بی پر جو تنقید کرتا ہے، اس کو نوکری دے دی جاتی ہے۔
جاوید میاںداد کا معاملہ سب کے سامنے ہے، ایک دن جاوید میاںداد نے کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کی، اگلے روز وہ سب سے معافی مانگتے ہیں تو پھر فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم کا ہیڈ کوچ لگا دیا جاتا ہے۔
0 Comments