شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم دہشت گرد پانچ ساتھیوں سمیت اپنے انجام کو پہنچ گیا
شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کو شمالی وزیر ستان میں اہم کامیابی مل گئی ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آرمی کانوائے پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا،سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں آرمی کانوائے پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈروسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوسیم زکریا سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگردوسیم زکریاعلاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملےمیں ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کاماسٹرمائنڈتھا۔

0 Comments